کمشنر نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا

کمشنر نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس  کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق، پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد ریاض بھی موجود تھے۔ خوبصورت لباس میں ملبوس طلبہ نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ بینڈ کی دھنوں میں مارچ پاسٹ کے شرکار نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے ۔ کھیل کے میدان کو خوبصورت بینرز اور جھنڈوں سے سجایا گیا، گھڑ ڈانس بھی ہوا ،طلبہ نے مختلف گیمز میں حصہ لیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی کو یادگاری شیلڈ اور سوینیر بھی دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں