ڈمپنگ سائٹ پر آزمائشی بائیو گیس پلانٹ کا تجربہ کامیاب

ڈمپنگ سائٹ پر آزمائشی بائیو گیس پلانٹ کا تجربہ کامیاب

ڈپٹی کمشنر کا بکھڑے والی دورہ، پلانٹ کے تکنیکی پہلوئوں اور کارکردگی پر بریفنگ لی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )بکھڑے والی ڈمپنگ سائٹ پر قائم آزمائشی بائیو گیس پلانٹ کا تجربہ کامیاب ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بکھڑے والی ڈمپنگ سائٹ پر قائم کوڑا کرکٹ سے بائیو گیس بنانے والے آزمائشی پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ، منیجر ڈمپنگ سائٹ نقاش کبیر اور دیگر متعلقہ افسر وں نے ڈپٹی کمشنر کو بائیو گیس پلانٹ کے مختلف مراحل، تکنیکی پہلوؤں اور مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کے نمائندہ افسر اخلاق حیدر چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بائیو گیس جیسے منصوبے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بائیو گیس پلانٹ پر کام کرنے والے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے پائیدار، ماحول دوست اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں