حافظ آبا د:ڈپریشن کا شکار نوجوان نے خود کشی کر لی
حافظ آبا د(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) محلہ شیرآباد میں نوجوان نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی۔
محلہ شیرآباد کا رہائشی علی شان مبینہ طور پر ڈپریشن کا شکار چلا آرہا تھا جس نے گزشتہ روز زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔