صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا؍:رانا لطیف

صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا؍:رانا لطیف

صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا؍:رانا لطیف درج شکایات پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:سیمینار سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا لطیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صارف دوست ویژن کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں تحفظ صارف قانون 2025 کا باقاعدہ نفاذ کر دیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ اور بہتر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صارفین اشیائے ضروریہ اور سروسز کے معیار، مقدار اور قیمتوں سے متعلق اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ یا کنزیومر پروٹیکشن ایپ کے ذریعے آن لائن درج کر ائیں، درج ہونے والی شکایات پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ممبر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میاں اعجاز انجم کی جانب سے صارفین کونسل سیالکوٹ کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ صارف کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ خریداری سے قبل دکان پر آویزاں ریٹ لسٹ کا جائزہ لے اور خریدی گئی اشیا یا سروسز کی باقاعدہ رسید حاصل کرے جس پر دکاندار کا نام، قیمت اور مہر ہونا لازمی ہے ۔ رسید صارف کا بنیادی حق اور خریداری یا سروس کا قانونی ثبوت ہے جس کے بغیر شکایت پر مؤثر قانونی کارروائی ممکن نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں