36 ہزار مستحق خاندانوں کے رمضا ن پیکیج کارڈ موصول

36 ہزار مستحق خاندانوں کے رمضا ن پیکیج کارڈ موصول

36 ہزار مستحق خاندانوں کے رمضا ن پیکیج کارڈ موصول تحصیل سطح پر مراکز قائم ، کارڈز مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کا رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ کو 36 ہزار کارڈز موصول ہوگئے ، رمضان کارڈز مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے ۔ ابتدائی مرحلہ میں امدادی رقم کی تقسیم کے لئے 36 ہزار سے زائد کارڈز موصول ہوچکے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مستحق افراد کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے حکومت پنجاب نے جامع منصوبہ بندی، سروے کے بعد فی کس 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ کو 36 ہزار سے ذائد کارڈز جاری کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں گوجرانوالہ میں 36 ہزار سے زائد کارڈز کی تقسیم کے لئے تحصیل سطح پر سنٹرز قائم کئے جاچکے ہیں جہاں پر موجود نمائندے حکومت پنجاب کی جانب سے موصول ہونے والی مستحق خاندانوں کی فہرست کے مطابق گھروں میں جا کر کارڈز تقسیم کریں گے جس کے ذریعے شہری اے ٹی ایم مشین سے خود رقم نکلوا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں