معاشرتی فلاح کے مشن انسانیت کی معراج :میاں ارشاد
معاشرتی فلاح کے مشن انسانیت کی معراج :میاں ارشادفلاحی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب،اہم شخصیات کی شرکت
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معاشرتی فلاح کے مشن انسانیت کی معراج ہے ،ضرورت مند طبقات کے مسائل سے نبردآزما شخصیات معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان خیالات کا اظہار میاں ارشاد حسین نے ایکوئل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام اجتماعی شادی تقریب میں کیا،15 اجتماعی شادیوں کا میلہ تاج محل مارکی میں سجایا گیا ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا افتخار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت،سپروائزر گلناز بانو،صدر میر آصف محمود،چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کاشف محمود خان ،ملک طالب حسین،صوفی محمد اقبال،افتخار حسین صدیقی،ملک محمد نذیر،محمد اسلم جتالہ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،الطاف احمد ہاشمی،صابر حسین بٹ،راشد رفیق بھٹہ،طارق جاوید ملک،محمد طارق طور،مسز یونس،دیبا نازیہ،قاری ظفر اقبال ،مہر فیاض فیضی،ارشد محمود مغل،جہانگیر وڑائچ،یاسین بھٹہ،حاجی تبارک علی،محمدعبد الرؤف احمد،محمد اسلم جتالہ،عرفان احمد،ملک بابر سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آرگنائزیشن کے صدر میر آ صف محمود،کوارڈی نیٹر آغا محمد قاسم ، رضا سلطان، اشرف نثار نے بتایا کہ جہیز اور دیگر انتظامات کی مد میں سوا کروڑ ر وپے سے زائد اخراجات کئے گئے ۔