خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت ،لاپتہ بچی برآمد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ۔
مقتولہ کی لاپتہ کمسن بچی بھی برآمد ہوئی ۔مقتولہ کی شناخت ملائکہ جبکہ 6سالہ بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ۔ مقتولہ کی کمسن بچی مبرا بھی زندہ حالت میں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ماں اور بیٹے کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیاہے جبکہ مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے ملائیکہ اور احمد کے ساتھ اس کی کمسن بچی مبرا کو بھی اغوا کیا تھا جسے شیرانوالہ باغ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔