ریلوے کالونی :سرکاری کوارٹرزبھینسوں کے باڑے میں تبدیل

ریلوے کالونی :سرکاری کوارٹرزبھینسوں کے باڑے میں تبدیل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریلوے سٹیشن سے ملحقہ ریلوے کالونی میں قائم سرکاری کوارٹرز ملازمین کی ملی بھگت سے بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہو گئے ۔

ان جانوروں کے فضلہ کی وجہ سے ریلوے کالونی میں بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے ،جس کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑ گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشن کے عقب میں ریلوے کوارٹرز واقع ہیں جو کہ ریلوے ملازمین کی رہائش کیلئے بنائے گئے تھے جو کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب رہائش کے قابل نہ رہے ،اس وقت چالیس سے پچاس خاندان ان کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں۔جن میں ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کے ملازم شامل ہیں۔ کچھ نے اپنی رہائش تو کہیں اور منتقل کر لی لیکن ان کوارٹرز کو بھینسوں کے باڑے میں تبدیل کر دیا ہے۔ اور ان کا کرایہ بھی وصول کیا جاتا ہے ۔ ان جانوروں کے فضلہ کی وجہ سے علاقہ میں شدید تعفن اور بد بوپھیلنے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ ڈینگی،ملیریا،ہیپاٹائٹس سمیت کئی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ جبکہ جن کوارٹرز میں ملازمین رہائش پذیر ہیں ،وہ بہت ہی خستہ حال ہیں جو کہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں ۔سیوریج کا نظام بھی بہت ہی ناقص ہے ۔گٹروں کا پانی گلی میں جمع رہتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں