تتلے عالی :شاہراہوں کی تعمیر رکاوٹوں سے راستے بند
تتلے عالی(نامہ نگار)شاہراہوں کی تعمیر رکاوٹوں سے راستے بند ہو گئے ۔تتلے عالی سے کامونکی روڈ کی آر سی سی تعمیرشروع ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹر نے مشینری سے سیم نالہ پل کے اطراف مٹی کے ڈھیر لگا کربند کر دیا ہے
جس سے کامونکی،راجہ پلہ،فیض آباد اور جی ٹی روڈ کو جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ، نوشہرہ ورکاں روڈ پر بھی سڑک کی تعمیر ہونے کے باعث شہریوں و پبلک ٹرانسپورٹ کو پریشانی کا سامان ہے ۔