صفائی کی ناقص صورتحال پر سپروائز معطل

صفائی کی ناقص صورتحال  پر سپروائز معطل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام اور گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح سیالکوٹ روڈ، فتومنڈ چوک، سیالکوٹ بائپاس چوک تا اروپ موڑ، نندی پور، دیہی علاقوں (بھمبو والی، بھٹی بھنگو، مسائیکے والی) اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

مسائیکے والی گاؤں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سپروائز کو معطل کردیا۔ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر صفائی آپریشن کا آغاز۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹر پر بھاری پینلٹی بھی عائد کرنے کی ہدایات جاری۔ صفائی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں