پراپرٹی ڈیلر سے 32لاکھ ہتھیانے والے انویسٹر کیخلاف مقدمہ درج

پراپرٹی ڈیلر سے 32لاکھ ہتھیانے  والے انویسٹر کیخلاف مقدمہ درج

راہوالی( نامہ نگار)زمین خریدنے میں شیئرز دینے کا جھانسہ دے کر پراپرٹی ڈیلر سے 32لاکھ روپے ہتھیانے والے انویسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راہوالی کے محمد عثمان اﷲ جرال جو پراپرٹی کا کام کرتے ہیں کو ننگل ساداں مریدکے کے عنصر ولد محمد یوسف کی فون کال آئی کہ وہ انویسٹر ہے اور زمین خریدنا چاہتا ہے جس پر اسے دفتر بلا کر زمین کے متعلق بتایا گیا تو 99لاکھ 25ہزار روپے کا سودا طے ہوا جس پر ڈی سی کالونی راہوالی پنجاب بینک برانچ سے اس نے اپنے نام کا اشٹام پیپر نکلوایا اور اشٹام پیپر تحریر کرواکر 32لاکھ25ہزار روپے بطور شیئرز ہولڈر بنا کر پراپرٹی ڈیلر محمد عثمان اﷲ جرال سے وصول کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں