منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘1فردگرفتار‘2لاکھ جرمانہ

منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘1فردگرفتار‘2لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک روز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی اوز پیرا، تحصیلداران و دیگر افسران) نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2ہزار 587 کارروائیاں کیں، خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 82 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک فرد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ایس ڈی اوز پیرا کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور پیرا فورس کی ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ جہاں بھی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی سامنے آئے وہاں ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مزید کہا کہ شہریوں کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں