گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب تقسیم انعامات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین، پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات انعقاد پذیر ہوئی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) پروفیسر ندیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین تھے جن کا کالج آمد پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول پیش کیے گئے ۔ اساتذہ کرام، طالبات اور معزز مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔