نوکھر:ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر‘ماں‘ بیٹا جاں بحق

 نوکھر:ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر‘ماں‘ بیٹا جاں بحق

نوشہرہ ورکاں ‘منڈی بہائوالدین ‘نوکھر‘(تحصیل رپورٹر ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار )تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچہ جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی ،

حافظ آباد روڈ پر چوکی اقبال نگر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کا کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مرد شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار گوجرانوالہ سے حافظ آباد آ رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچہ جانبر نہ ہو سکے جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چوکی اقبال نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک کو قبضے میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔حادثے کے بعد علاقے میں شدید افسوس اور غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں