کامونکے 6:افراد سے چرس ، شراب برآمد
کامونکے (تحصیل رپورٹر) پولیس نے چھ افراد سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرلی۔
سٹی،صدر اور ایمن آباد پولیس نے دوران گشت عابد گادی سے ایک کلو چار سو چالیس گرام،منڈیالہ روڈ کے وحید سے ایک کلو چار سو چالیس گرام،سنت پورہ کے ساجد سے ایک کلو چار سو ساٹھ گرام،شریف پورہ کے اصغر سے ایک کلو چار سو چالیس گرام،محلہ دمدمہ کے محمود اختر سے ایک کلو دو سو اسی گرام چرس جبکہ موضع نند پور کے خالد سے بیس لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔