پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس گالااختتام پذیر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس گالا کا اختتام ہو گیا۔
سپورٹس گالا کے تیسرے روز کرکٹ،رسہ کشی اور فٹسل کے علاوہ دیگر گیمز کے فائنل مقابلے ہوئے ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو طلبہ نے خوب داد دی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے رہے طلبہ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔طالبات میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر حلیمہ ہائوس کو جنرل ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ طلبا میں بزنس اورینٹا ہائوس نے جنرل ٹرافی اپنے نام کی۔