گجرات :تحفظ ناموس رسالت قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ
گجرات(سٹی رپورٹر )سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ضلع کونسل ہال گجرات میں تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی صدارت مفتی ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف اور قیادت غازی ثاقب شکیل جلالی ایڈووکیٹ نے کی ۔
یو ایم ٹی کے شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کلیم اﷲ خان، ڈی ڈی ای او کھاریاں ڈاکٹر فضائل اکرم،صدر بار ڈڈیال و مرکزی رہنما تحریک تحفظ اسلام آزاد کشمیر سید ابرار شاہ کاظمی صدر بار گجرات سید فدا عباس، جنرل سیکرٹری مرزا کاشف ،قائم مقام صدر چیمبر آف کامرس اکرم بٹ نے خطاب کیا ۔ مقررین نے مطالبہ کیا گیا کہ جس انداز میں پاکستان میں قانون سازی موجود ہے اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے کیونکہ ناموسِ رسالت کے تحفظ کے بغیر کسی صورت امن ممکن نہیں۔