ٹینکر اورموٹر سائیکل میں تصادم‘اہلیہ جاں بحق ‘ خاوند زخمی
مجو چک کے قریب حادثے میں 45سالہ ریحانہ موقع پر دم توڑ گئی ، شہباز ہسپتال منتقل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔گکھڑ منڈی کا رہائشی شہباز اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شیخوپورہ جا رہا تھا کہ راستے میں المدینہ ہوٹل مجو چک کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئے جس سے 45سالہ ریحانہ شہباز موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا خاوند معمولی زخمی ہوا جبکہ کا ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا دوسرے واقعے میں محلہ رڑوالہ کا رہائشی اکبر بٹ سڑک عبور کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے متوفی کے بیٹے بلال کی رپورٹ پر موٹر سائیکل سوار حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔