راہوالی:پو لیس کیساتھ مقابلے ،3زخمی ملزم گرفتار

 راہوالی:پو لیس کیساتھ مقابلے ،3زخمی ملزم گرفتار

لقمان اور زین سے پسٹل اور 2لاکھ50ہزار روپے برآ مد کرلئے گئے

 راہوالی(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار وں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،ملازمین بال بال بچ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث کوڑا دان سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ،کینٹ پولیس نے لقمان اور زین علی کو گرفتار کر کے پسٹل اور 2 لاکھ50ہزار روپے برآ مد کرلئے ۔ اے ایس آئی مبشر فاروق نے دوران گشت میڈیکل کالج گوندلانوالہ روڈ پر ناکہ بندی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو امرود باغ کے قریب رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل بھگاتے ہوئے ناکہ توڑ کر جی ٹی روڈ کی جانب فرار ہو گیا اور پٹی نہر پر تعمیر شدہ بلاک سے ٹکرا کر گر گیا اسکو قابو کرکے 1460 گرام منشیات برآ مد کر لی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں