گوجرانوالہ میں پو لیس کیساتھ مقابلے ‘5زخمی ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں پو لیس کیساتھ مقابلے ‘5زخمی ملزم گرفتار

پیپلز کالونی ،لدھیوالہ وڑائچ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،گرجاکھ کے علاقہ سے گرفتاریاں

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ 4 مقابلوں کے دوران 5 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔ پیپلز کالونی کے علاقہ میں مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم تنویر کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں پولیس کے ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم شفقت عرف بیری کے قبضہ سے 1480 گرام چرس برآمد ہوئی،تھانہ گرجاکھ پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ملزم اسامہ کے قبضہ سے 1380 گرام چرس برآمد ہوئی،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار۔،ملزم شہباز کے قبضہ سے 1460 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں پولیس کے ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم راجباہ پلی کی دیوار سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم شفقت علی کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد،تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم زاہد کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں