موترہ 6:افراد کانالیاں بنانے والے ٹھیکیدار اور مزدوروں پر تشدد
موترہ(نامہ نگار )6 افراد نے نالیاں بنانے والے ٹھیکیدار اور مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
موضع چیانوالی کے شہباز نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ہمراہ پرویزمبارک‘ندیم ’نوید بذریعہ ٹھیکیدار و مزدور گلی میں نالی بنانے کیلئے سرکاری طور پر کام کررہے تھے کہ اسی دوران عبدالستار ‘حافظ شاہد‘عمر‘عبدالوحید ‘آصف ‘راشد اور عثمان آگئے اورا ٓتے ہی انہیں تشددکرکے زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔