پنڈی بھٹیاں:اتحاد بھٹہ یونین کے مرکزی دفتر کا افتتاح
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ضلع حافظ آباد کے بھٹہ مالکان کی تنظیم اتحاد بھٹہ یونین کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا گیا، ضلع بھر کے بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔
صدر اتحاد بھٹہ یونین حافظ آباد میاں محمد زمان ڈوگر نے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک احسان احمد صدر کالیکی منڈی میاں شہادت خان بھٹی صدر جلالپور بھٹیاں اور دیگر بھٹہ مالکان جن میں کنعان عزیز گجر،ملک عابد حسین، شاہد عمران کانجو، ملک خضر حیات، چو دھری آصف جاوید، میاں افضل حسین، نور سکندر کانجو اور اتحاد بھٹہ مزدور یونین کے مرکزی صدر غلام عباس حیدری نے فیتہ کاٹا ،تقریب میں تحصیل صدر پنڈی بھٹیاں نصراللہ خان نے بھی شرکت کی۔