رمضان قریب آتے ہی اشیا کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں
پھل، سبزیاں، گھی، دالیں ، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیا عوام کی پہنچ سے دور
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) رمضان المبارک قریب آ تے ہی شہر اور گردونواح میں اشیا خورو ونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ اشیا ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ، شہریوں نے احتجاج کرتے کہا کہ روز مرہ استعمال ہونیوالی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں ،پھل، سبزیاں، گھی، دالیں ، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔