ڈسکہ کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنا خوش آئند :اشفا ق چیمہ ، رانا وسیم

ڈسکہ کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل  کرنا خوش آئند :اشفا ق چیمہ ، رانا وسیم

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )مرکزی چیئرمین پاکستان پیس کونسل اشفاق احمد چیمہ اورفنانس سیکرٹری پریس کلب ڈسکہ رانا وسیم اشرف نے مشترکہ بیان میں کہاہے۔

کہ ڈسکہ کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کر د ئیے ہیں ، ذیشان رفیق نے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔ شہری صوبائی حکومت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں