حافظ آباد :استحکام پاکستان آل پنجاب ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع

حافظ آباد :استحکام پاکستان آل پنجاب  ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام پہلا استحکام پاکستان آل پنجاب ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ گولڈ کپ ٹورنا منٹ شروع ہو گیا ۔

پہلے روز حافظ آباد،سرگودھا،فیصل آباد اور اٹک کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا۔تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈی بھٹیاں مشعل فاطمہ،ٹی ایس او حافظ آباد فائزہ کنول سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھے ۔ ٹورنا منٹ کے پہلے روز حافظ آباد اور فیصل آباد کی ٹیموں نے میچ جیت لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں