منڈی بہا ئو الدین:گریجوایٹ کالج خواتین میں کانووکیشن

منڈی بہا ئو الدین:گریجوایٹ کالج خواتین میں کانووکیشن

محنت، دیانت اور نظم و ضبط کامیابی کی ضمانت ہیں:ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا خطاب

منڈی بہا ئو الدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گور نمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی89طالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر گولڈ، سلور اور برونز میڈلز دئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحید الدین کی بطور مہمان خصوصی شرکت جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد ارشد محمود اور اسسٹنٹ پروفیسر فاروق احمدتھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کالج کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محنت، دیانت اور نظم و ضبط کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے اور محنت کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔ حمیدہ وحید الدین کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم ملک کی ترقی کی ضمانت ہے اور طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد ارشد محمود اور پرنسپل مسز حفظہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین علمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور طالبات کی کامیابیاں اس ادارے کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں