پنجاب کالج وزیرآباد گرلز کیمپس میں سپورٹس گالا
میدان آ باد ہوں تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں :بابو شعیب ادریس
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج وزیرآباد گرلز کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ،مہمان خصوصی سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، ڈائریکٹر گجرات کالجز رانا یونس، پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی اور وائس پرنسپل سکول ونگ میڈم فریحہ تھے ۔ سٹوڈنٹس کے درمیان چاٹی ریس ،رسہ کشی، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے ، چاروں صوبوں کے روایتی لباس پہنے طالبات نے تقریب کو چار چاند لگا د ئیے ۔اس موقع پر بابو شعیب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج نے جہاں تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ کر ادار ے کا نام روشن کیا ہے وہی پر کھیلوں کے میدان میں بھی پنجاب کالج کے سٹوڈنٹس سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں کھیل کے میدان آباد رہیں گے وہاں پر ہسپتال ویران ہو جائیں گے کھیلوں کے فروغ میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔پرنسپل آصف عثمانی نے کہا کہ کھیلوں سے نہ صرف جسمانی پر بلکہ ذہنی طور پر بھی سٹوڈنٹس تندرست و توانا اور چست ہوتے ہیں۔رانا محمد یونس نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیاں سٹوڈنٹس کے کردار کو نکھارتی ہیں اور برداشت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ ریڈ ہائوس ٹیم نے چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔