کسانوں کو در پیش مسائل حل کئے جا ئینگے :گورنر پنجاب

کسانوں کو در پیش مسائل حل کئے جا ئینگے :گورنر پنجاب

بلاول سے بڑا کوئی لیڈر نہیں‘عوام انہیں وزیراعظم بنائینگے :نوشہرہ ،لدھیوالہ میں خطاب

نوشہرہ ورکاں ،لدھیوالہ وڑائچ (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خا نے کا قلعہ جے سنگھ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کسانوں کے مسائل حل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سردار سلیم حیدر نے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں میں تصدق مسعود خان سابق ایم این اے اور ڈاکٹر عامر علی حسین کے ڈیر ے پر جلسہ عام سے خطاب کیا۔ گورنر پنجاب کی آمد پر کارکنوں اور اہلِ علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ پنڈال میں شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔خطاب میں گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسان، مزدور اور عام آدمی کی جماعت رہی ہے ، آج کسان کو جن مشکلات کا سامنا ہے ، ان میں کھاد اور بیج کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے بل، ڈیزل کی قیمتیں اور فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنا شامل ہیں،ہم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، موجودہ سیاسی منظرنامے میں بلاول بھٹو سے بڑا کوئی لیڈر نہیں،عوام انہیں وزیراعظم بنا کردم لیں گے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں، گورنر نے تصدق مسعود خان اور ڈاکٹر عامر علی حسین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔لدھیوالہ وڑائچ میں امتیاز صفدر وڑائچ کے ڈیر ے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کسان کا برا حال ہے ، محنت کا مناسب معاوضہ نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی قیمتیں کاشتکار کی لاگت کے مطابق مقرر نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے کسان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔مہنگی بجلی مہنگی گیس اور بھاری ٹیکسوں نے نہ صرف عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی بلکہ صنعتی پہیہ بھی جام ہو کر رہ گیا ، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں ،حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں