حافظ آباد:کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘ مریم نواز کلینک کا دورہ
مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی کاجائزہ لیا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال،مریم نواز ہیلتھ کلینک رسول پور تارڑ اور ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی،میڈیسن سٹور، لیبارٹری،ایکسرے یونٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی،آگ بھجانے کے آلات و انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے انہیں بتایا کہ ادویات کی وافر دستیابی ،ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری کو بھی 100 فیصد یقینی بنایا گیا ۔قبل ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مریم نوا زہیلتھ کلینک رسول پور تارڑ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کیلئے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے منصوبے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔کمشنر نے کولو روڈ پر قائم ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کرتے ہوئے وہاں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں دستیابی ،کوالٹی،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔