ناکہ سے فرار منشیات فروش کی موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی ) پپناکھہ کے قریب پولیس ناکہ سے فرار ہونے والے منشیات فروش کی موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرانے سے ٹانگ ٹوٹ گئی۔
افضل ٹاؤن سے بھی منشیات فروش گرفتار بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے پپناکھہ میں مدوخلیل روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی جس نے موٹر سائیکل بھگا دی اور اندھیرے میں تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرانے سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، پولیس نے زخمی ملزم شفقت عرف بیری کی جامعہ تلاشی لے کر اس کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔