پھالیہ میں آج گیس سپلائی معطل رہے گی

 پھالیہ میں آج گیس سپلائی معطل رہے گی

پھالیہ (نامہ نگار) پھالیہ سٹی سمیت متعدد علاقوں میں سوئی نادرن گیس کی سپلائی معطل رہے گی ،

انچارج سوئی نادرن گیس پھالیہ واثق اقبال کدھر کے مطابق مورخہ 15 فروری بروز اتوار گھنیاں روڈ پھالیہ پر واقع سوئی نادرن گیس کی مین لائن میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں پھالیہ سٹی، دوگل،بمبلی،ڈھل اور کیلو کے علاقوں میں صبح 10:00 سے دن 2:00بجے تک سوئی گیس کی سپلائی عارضی طور پر بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں