ڈسکہ: طلبا شیشہ حقہ کے نشہ میں مبتلا، انتظامیہ خاموش
انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے :علاقہ مکین
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں جگہ جگہ شیشہ حقہ کااستعمال جاری، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کا استعمال جاری ہے ، نوجوانوں کیساتھ ساتھ طلبا بھی سکولوں سے چھٹی اور تفریح کے وقت شیشہ حقہ کیلئے بنائے گئے کیفوں پر جاکر شیشہ حقہ پینے میں مصروف ہیں، شیشہ حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہے ، مگرا نتظامیہ اس طرف دھیان دینے کو تیار ہی نہیں، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ بھرمیں شیشہ حقہ کے استعمال کانوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل اس شیشہ حقہ کے نشہ میں مبتلا ہونے سے بچ سکے ۔