ڈسکہ :سوئی گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا سب ریجنل آفس قائم

ڈسکہ :سوئی گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا سب ریجنل آفس قائم

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)ڈسکہ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا سب ریجنل آفس قائم کردیا گیا،

تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، ریجنل منیجر ریاست علی باجوہ تھے ،تقریب میں سیاسی، سماجی، شخصیات ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، سیدہ نوشین افتخار نے آفس کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ ڈسکہ اور گردونواح کے عوام کو گیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اب دور دراز دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ، سب ریجنل آفس کے قیام سے صارفین کو نئی گیس کنکشن، بلوں کی درستگی، میٹر تبدیلی اور شکایات کے ازالے میں فوری سہولت میسر آئے گی ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ڈسکہ کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا یہ دفتر شہریوں اور دیہی علاقوں کے صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گا اور سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں