علی پور چٹھہ: صفائی کا ناقص نظام جگہ جگہ کوڑا بد بو سے شہری پریشان

علی پور چٹھہ: صفائی کا ناقص نظام جگہ جگہ کوڑا بد بو سے شہری پریشان

نکاسی آب کا نظام بھی متاثر،مچھروں اور دیگر حشرات الارض کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔ تعفن اور بدبو سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔ مکھیوں، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد گلی محلوں اور کھلے پلاٹس میں جمع کوڑا کرکٹ نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کی صحت کے لیے بھی شدید خطرات پیدا کر رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کی عملی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور کئی علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ محلہ کالج روڈ اور اس کے محلقہ رہائشیوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صفائی عملہ سرے سے موجود ہی نہیں۔ نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کے موثر اور مستقل انتظامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں