گوجرانوالہ پولیس کے زیرانتظام قائم ویمن انکلیو کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

گوجرانوالہ پولیس کے زیرانتظام قائم  ویمن انکلیو کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ پولیس کے زیرانتظام قائم ویمن انکلیو کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے قائم کردہ ویمن انکلیو کو خواتین کی سہولت اور تحفظ کیلئے مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کارکردگی کو خوب سراہا ۔اس عالمی پذیرائی کے تسلسل میں سی ٹی او عائشہ بٹ ستمبر 2026میں انڈونیشیا میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ویمن پولیس کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور دنیا بھر سے آئی ہوئی خاتون پولیس افسران کو وومن انکلیو کے قیام، اس کے ورکنگ سٹرکچر اور خواتین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں