اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہا ئو الدین اسفند یار کی جانب سے صفائی ستھرائی کا جائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہا ئو الدین اسفند  یار کی جانب سے صفائی ستھرائی کا جائزہ

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہا ئو الدین لیفٹیننٹ (ر)اسفند یار نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں اور اولڈ رسول روڈ کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، نالیوں کی صفائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کے عمل کو یقینی بنایا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں