ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

ایم پی اے قیصر اقبال سندھو  نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

کامونکے(تحصیل رپورٹر)ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے حمید پور روڈ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم موسم بہار کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر قیصر اقبال سندھو کے علاوہ عمر سندھو اور حلقہ کے گردونواح کی یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔ محکمہ جنگلات کامونکے فاریسٹ رینج گوجرانوالہ فارسٹ ڈویژن کے زیر انتظام حمید پور کلاں سے منڈیالہ تیگہ تک روڈ کے دونوں اطراف شجرکاری کی جا رہی ہے ۔ مختلف اقسام کے ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر کامونکے فارسٹ رینج کے فارسٹ پروٹیکشن آفیسر راؤ محمد عارف مشتاق کے علاوہ انسپکٹرز فارسٹ اور فارسٹ رینجرز نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں