چودھری پرویز الٰہی سے ہارون خالد وڑائچ اور ساتھیوں کی ملاقات

 چودھری پرویز الٰہی سے ہارون  خالد وڑائچ اور ساتھیوں کی ملاقات

گجرات(نامہ نگار)چودھری ہارون خالد وڑائچ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فیصل وڑائچ، گوہر علی وڑائچ اور شاہ میر حیدر وڑایچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرویز الٰہی کی اوورسیز کیلئے خدمات کو سراہا گیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی رابطوں کومضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں