حکومت طلبا و طالبات کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کررہی :خرم دستگیر
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔۔۔
ہونہار طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم اور سکالر شپ خوش آئند ہے ،حکومتی اقدامات سے طلبا و طالبات کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم ہورہی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات سے طلبا تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپس اور اسکالرشپ تقسیم کرنے کیلئے گجرات یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔