رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ

رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ،مہنگائی کے خاتمہ کے دعوے کھوکھلے ثابت

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کی فروٹ منڈی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتوں میں 50سے 100 فیصد تک اضافہ ۔منڈی میں چیک اینڈ بیلنس کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ٹھس ہوکر رہ گئیں۔شہری رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کے آتے سیلاب سے پریشان ہوکر رہ گئے ۔ حکومت کے مہنگائی کے خاتمہ کے دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی وہ سیب جو تین سوروپے کلو میں فروخت ہورہا تھا ۔اب پانچ سوروپے کلو میں، چھ سوروپے کلو میں فروخت ہونے والا انارایک ہزار روپے کلومیں، پانچ سوروپے کلو میں فروخت ہونے والا انگور گیارہ سوروپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ کیلے کی قیمت بھی دوسو روپے درجن سے بڑھ کر تین سوروپے درجن اور کینوکی قیمت پانچ سوروپے درجن تک پہنچ چکی ہے ۔د کانداروں کا کہنا ہے کہ فروٹ منڈی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی مربوط نظام نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں