حافظ آباد :آغا خان سکول کے طلبہ کا ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )آغا خان سکول کے طلبہ کا ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری کا دورہ۔طلبہ کے چارروزہ مطالعاتی دورے کا مقصد طلبہ میں مطالعہ کا شوق بیدار کرنا اور انہیں کتب کی اہمیت سے آگاہی دینا تھا۔
ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری کی کیئر ٹیکر کشورامان اﷲسندھو نے لیکچر کے دوران کہا کہ مہذب معاشروں کی تشکیل نے ہمیشہ لائبریریوں نے کلیدی کردار اداکیا ہے ۔طلبہ میں آج بھی اگر کتب بینی کا شوق پیدا کیا جائے تو اس سے نہ صرف انکے نالج میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ انہیں دنیا کے بدلتے ہوئے تقاضو ں کے مطابق ایک مفید شہری بھی بنایا جاسکتا ہے۔