ڈھونیکے تا بیلہ نالہ پلکھو پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈھونیکے تا بیلہ نالہ پلکھو پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈھونیکے تا بیلہ نالہ پلکھو پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،

منصوبے پر 42 کروڑ روپے لاگت آ ئیگی ،بیلہ کے زمینداروں اور ڈھونیکے ،پھالوکے ،بلال نگر،علی نگر، وڈالہ چیمہ،جعفر کوٹ تک کے مکینوں کو دیرینہ مسئلہ سے نجات ملے گی، بیلہ تک مذکور دیہی علاقوں کے مکینوں کی رسائی آسان ہو جائیگی ۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی حکومت کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ جب بھی زمام اقتدار سنبھالا عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ۔ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ الیکشن میں نالہ پلکھو پل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو وفا کر دیا ۔ امتیاز اظہر باگڑی،عرفان افضل چٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت نے موجودہ دور میں ترقیاتی کاموں اپنے ہی ریکارڈ توڑ دئیے ، الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کسان کارڈ،سہولت بازار،قبضہ مافیا کیخلاف ریکارڈ کام اور ترقیاتی کاموں کے جال اس بات کے گواہ ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف عوامی منصوبوں کو فوقیت دیتے ہوئے اپنی کارکردگی کا لوہا منوا رہے ہیں مختار احمد وڑائچ اورمنشا چیمہ سابق چیئرمین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق مقامی ر ہنما حاجی اختر چیمہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں