پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری ،کچن گارڈننگ پر تقریب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیراہتمام سمارٹ نرسری ڈویلپمنٹ اینڈ کچن گارڈننگ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پلانٹیشن کلب کے طلبہ نے بے حد دلچسپی دکھائی۔
مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے گوجرانوالہ عائشہ صدیقہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری میں پوری قوم اور خصوصاً طلبہ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کیا جا سکے جو انسانی صحت اور زندگی کیلئے نہایت ضروری ہے انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ اپنے گھر اور ارد گرد کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر بھی شجرکاری کر سکتے ہیں۔ عائشہ صدیقہ نے کچن گارڈننگ پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین بھی گھروں میں سبزیاں اگانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر کام کر سکتی ہیں جس کیلئے گملے برتن ٹرے پلیٹ وغیرہ بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اچھے بیج کا استعمال کر کے آرگینک سبزیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جو انسانی صحت پر مثبت اثرات نمودار کرتی ہیں تقریب کے موقع پر ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے مہمان خصوصی عائشہ صدیقہ کو شیلڈ اور سونیئر دیا۔