نوشہرہ ورکاں:بے قابو وین ٹائر شاپ میں جا گھسی ، 4 افراد زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، وین بے قابو ہو کر ٹائر شاپ میں جا گھسی، 4 افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔
نواحی گاؤں ماڑی بھنڈراں میں وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وین بے قابو ہو کر پٹرول پمپ کی ٹائر شاپ میں جا گھسی جس کے باعث 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔