کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔ درویش پورہ کے نعمان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔۔۔
ماڑی ٹھاکراں کے محمد احسن کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ فیض آباد کے صفدر کی حویلی سے نامعلوم افراد چھترا چرا کر فرار ہوگئے ۔ محلہ دمدمہ کے عابد کے گھر سے زرعی مشینری، دو بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ تتلے مالی کے سجاد احمد کی حویلی سے گائے بھی چوری کرلی گئی۔