ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ بلووالی۔۔
کا 25 سالہ علی احمد اور اُسکا دوست موٹر سائیکل پر فیکٹری جارہے تھے کہ دیوان روڈ پر کھڑے ٹرالر سے ٹکرا جانے سے گر گئے اور عقب سے آنے والے ٹرک نے اُنہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں علی احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریسکیو1122کی ٹیم زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا۔