سمبڑیال:آئس کا نشہ کرنے سے منع کرنے پر داماد کا ساس اوربیوی پر تشدد
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )آئس کا نشہ کرنے سے منع کرنے پر داماد کا ساس اوربیوی پر تشدد ۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے۔۔۔
موضع روڑس چوک میں رہائش پذیر وقاص احمد جو کہ آئس کا نشہ کرنے کا عادی ہے بیوی کے منع کرنے پر طیش میں آکر بیوی اورگھر میں آئی ساس آسیہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے سسراحسان اﷲ کی درخواست پر داما د وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔