سرائے عا لمگیر:گرانفروشی پر گرفتاری ،دکانیں سیل و جرمانے
دکانداروں اور ریڑھی بانوں کیلئے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم قرار
سرائے عا لمگیر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ عظمت فرید وڑائچ ، تحصیلدار محمد عمر بریار ، سپرنٹنڈنٹچودھری ثاقب الرحمن و دیگر افسر وں کو ہدایت کی کہ تحصیل کے تمام دکانداروں اور ریڑھی بانوں کیلئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازمی بنایا جائے ، مقدس مہینے میں کسی کو بھی خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے ، گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے ، دکانیں سیل کرنے اور فوری گرفتاری جیسے سخت قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔