ماہ صیا م میں مہنگائی کا جن بے قابو ،شہری شدید پر یشان

ماہ صیا م میں مہنگائی کا جن بے قابو ،شہری شدید پر یشان

ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوروں نے عام آدمی کی کمر توڑ کررکھ دی

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ماہِ صیام میں شیطان قید مگر مہنگائی کا جن آزاد ہو گیا ۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائزہ منافع خور وں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ۔ چند خود غرض تاجر رمضان کی بڑھتی ہوئی طلب کو جواز بنا کر اشیا چھپا لیتے ہیں اور پھر من پسند نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف اخلاقی جرم ہے بلکہ سماجی ناانصافی بھی ہے کیونکہ اس کا سب سے زیادہ بوجھ دیہاڑی دار اور متوسط طبقہ اٹھاتا ہے ۔ ایک طرف روزہ دار صبر، تقویٰ اور ایثار کا درس سیکھ رہا ہوتا ہے تو دوسری طرف کچھ لوگ اسی مہینے کو کمائی کا سنہری موقع سمجھ کر دوسروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے ، بازاروں کی نگرانی بڑھائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔ ساتھ ہی علما کرام اور سماجی رہنما بھی منبر و محراب سے تاجروں کو انصاف، دیانت اور خوفِ خدا کی تلقین کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر عہد کریں کہ اس بابرکت مہینے میں کسی کی مجبوری سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے ، اگر شیطان قید ہے تو ہمیں اپنے نفس کے شیطان کو بھی لگام دینی ہوگی، تبھی رمضان کی حقیقی روح زندہ ہوگی اور مہنگائی کا یہ بے قابو جن بھی قابو میں آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں