حافظ آباد:قتل کے بعد بیوہ کی لاش جلانے والا گرفتار

حافظ آباد:قتل کے بعد بیوہ کی لاش جلانے والا گرفتار

شفاقت نے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار پر خالدہ کو قتل کر دیالاش جو جلا کو خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کو شش ، اعتراف جرم کر لیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)محلہ اخترٹائون میں بیوہ کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے والے کو پولیس تھانہ صدر نے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خالدہ بی بی نامی خاتون جو 3 بچوں کی ماں تھی کو قتل کرنے کے بعد لاش پر تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ایس ایچ او تھانہ صدرلیاقت بھٹی کی سربراہی میں جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شفاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شفاقت خالدہ بی بی سے ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا اور اس نے خاتون کے راضی نہ ہونے پر گھر داخل ہوکر قتل کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی خاطر لاش پر تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی اور ملزم فرارہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں